نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت کے وزیر کی ملاقات

0

اسلام آباد، 17 اپریل (اے پی پی ):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت کے وزیر پیٹر سیجارٹوکی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ہنگری کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مختلف  شعبوں، پاکستان کو جی ایس پی پلس پر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

دوران ملاقات پیٹر سیجارٹونے کہا کہ ہنگری کی جانب سے ہاکستان کے 400 طلبا کو سکالرشپ دیئے جائیں گے۔

ہنگری کی جانب سے پاکستان کو کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کی یقین دہانی  کرائی گئی اور کہا آگے ہنگری پاکستان کو سفارتی پاسپورٹس پر ویزا استثنی دے گا۔

پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافت، آرکیالوجی اور سفارتی پاسپورٹس پر ویزہ استثنیٰ کے حوالے سے تعاون کی تین یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔