ورلڈ سٹریٹ چلڈرن ڈے،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے آگاہی واک

2

ملتان ، 12 اپریل (اے پی پی): ورلڈ سٹریٹ چلڈرن ڈے  کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

 ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا واک کی قیادت ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے کی، آگاہی واک میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں آفیسرز و سٹاف نے شرکت کی اور کہا آگاہی واک کا مقصد عوام الناس میں سٹریٹ چلڈرن کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے اور کہا پاکستان سمیت دنیا بھر سٹریٹ چلڈرن کی کثیر تعداد موجود ہے  ۔

ترجمان نے کہا   چائلڈ پروٹیکشن بیورو،سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے  اور کہا اسٹریٹ چلڈرن کی اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر دیں تاکہ ایسے بچوں کو ریسکیو کیا جا سکے ۔ انہوں نے  کہا سال 2024 چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی جانب سے 590 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ  رواں سال 2025 میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی جانب سے 130 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے اورکہا کہ چیئر پرسن سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر ادارے میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔