وزیراعظم سے عالمی فائنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کےشریک چیئرمیوزیراعظم سے عالمی فائنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کےشریک چیئرمین کی سربراہی میں وفد کی ملاقاتن کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

5

‎اسلام آباد، 27  اپریل (اے پی پی):وزیراعظم  محمد شہباز شریف سے عالمی فائنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کےشریک چیئرمین زیک ویٹکوف کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں ،   پاکستان بین الاقوامی سطح پر تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک میں کرپٹوکرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

‎وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کرپٹوکرنسی جیسے معاشی لین دین کے متبادل طریقوں کی ترویج کے لیے قوائد و ضوابط کی تشکیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔

‎وفد نے پاکستان میں کرپٹوکرنسی کے شعبے کی ترویج کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر عالمی فائنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی وسائل  کے حوالے سے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش مواقع موجود ہیں    جبکہ‎ پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے اور  کہا کہ ہم خطے میں اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہیں۔