وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

4

اسلام آباد، 10 اپریل (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف جمہوریہ بیلاروس کے صدر  الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ ہو گئے۔ یہ دورہ 10 سے 11 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔

وزیراعظم کے اس اہم دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی بیلاروس گئے ہیں۔

اس دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، وفود کی سطح پر مذاکرات اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔