منسک،11اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے ایوان آزادی، بیلاروس کے احاطے میں جمعہ کو پودا لگایا۔بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔