وزیراعظم کے ایف بی آر میں ڈیجیٹل و دیگر اصلاحات کے عمل میں سرمایہ کاروں کی شمولیت ، مواقع کے حوالے سے اجلاس

21

‎ اسلام آباد، 30 اپریل (اے پی پی) :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ایف بی آر میں ڈیجیٹل و دیگر اصلاحات کے عمل میں  سرمایہ کاروں کی شمولیت اور مواقع کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‎بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کاروباری برادری اپنا لوہا منوا رہی ہے جبکہ ‎اس بات میں کوئی شک نہیں کے پاکستانی قوم میں نہ صرف ملکی بلکہ عالمی معیشت کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ ‎پاکستان میں آئی ٹی سمیت ہر شعبے میں دنیا کے بہترین ماہرین موجود ہیں،  اگر ان کو  استعداد اور  صلاحیتوں کے مطابق موقعہ دیا جائے تو وہ بہترین نتائج دے سکتے ہیں ۔‎وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی آئی ٹی اور دیگر  شعبوں میں اصلاحات کے عمل میں پاکستانی سرمایہ کار برادری کو شامل کرنے میں  ترجیح دے کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ‎پاکستانی  سرمایہ کار کے ذریعے ہمیں دیر پا، بہتر اور پائیدار نتائج حاصل ہوں گے،‎وزیراعظم نے آئی ٹی کے شعبے کے سرمایہ کاروں کو ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی ویبینار منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

‎اجلاس میں شرکاء کو ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات کے عمل کے مختلف مراحل اور اس میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا ۔‎اس کے علاوہ بریفننگ میں  بتایا گیا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ٹریک اینڈ ٹریس، ڈجیٹل تحقیق و تجزیات اور دیگر اصلاحات پر کام کیا جا رہا ہیں جن میں سے متعدد نافذ العمل ہو چکی ہیں۔

‎بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ایف  بی آر میں ڈجیٹل انوائسنگ، فیس لیس ٹیکنالوجی، کارگو ٹریکنگ اور دیگر ڈجیٹل اصلاحات میں مجموعی طور پر 10 کروڑ ڈالر سے زائد کے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔