اسلام آباد،09 اپریل، (اے پی پی):پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور امریکی درآمدات پر عائد نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بدھ کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں ملکی برآمدات میں اضافے اور امریکہ کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، مشیرِ وزیراعظم سید توقیر شاہ، معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، ہارون اختر، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔