وزیرِ اعظم سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے وفد کی ملاقات

5

    ‎اسلام آباد، 22 اپریل(اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی ہے

‎ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

‎اس کے علاوہ ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و   کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی۔

‎ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے۔