وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے وکلاء کی اعلیٰ سطح قیادت کی ملاقات

2

 

اسلام آباد، 08 اپریل(اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے وکلاء کی اعلی ٰسطح قیادت کی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ امن و امان و سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔حکومت کے بلوچستان کی ترقی کے اقدامات یونہی جار و ساری رہیں گے۔

وفد نے وزیرِ اعظم سے درخواست کی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے مؤثر کردار ادا کرے۔اس حوالے سے وفد نے بلوچستان میں قانونی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی و قبائلی قیادت سے مشاورت کو کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

وفد نے وزیرِ اعظم کے بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دینے اور بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وفاق کی جانب سے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

 وفد نے وزیرِ اعظم کے بلوچستان کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے ماضی میں دیئے گئے سینکڑوں اسکالر شپس پر خراج تحسین پیش کیا اور اس پروگرام کو دوبارہ سے شروع کرنے کی درخواست کی۔