اسلام آباد،2اپریل(اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی اقدامات اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر ملک میں سکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ وزارت کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں ملک میں داخلی سلامتی کے حوالے سے مزید اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔