وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکٹری جنرل کی ملاقات

4

اسلام آباد، 22 اپریل(اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکٹری جنرل لوک ٹرائینگل (Luc Triangle) نے ملاقات کی ہے۔

وزیرا عظم نے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفڈریشن کی عالمی سطح پر افرادی قوت کے حقوق کے لئےکوششیں کرنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر پاکستان میں مزدوروں اور کارکنان کے حقوق کے لئے کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور ور کر ویلفیئر فنڈ کا دائرہ کار بڑھا رہی ھے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین،  کارکنان اور افرادی قوت انکے فوائد سے مستفید ہوسکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی سطح پر نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل  ٹریننگ کمیشن اور صوبائی سطح پر  ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے کئی تربیتی پروگرام منعقد کروا رہے ہیں، تاکہ انکو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارت دستیاب ہو-

 انکا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے  لاحق ہونے والے  مسائل کے حل کے لئے پاکستان اور اس جیسے دیگر ممالک کو بین الاقومی مالیاتی اداروں کی خصوصی مالی معاونت درکار ہوگی۔

انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکٹری جنرل لوک ٹرائینگل نے پاکستان میں جمہوری اقدار  کی تعریف کرتے ہوئے ملک میں مزدوروں اور کارکنان کی بہتری  کیلئے،کئے جانے  والے اقدامات کو سراہا۔