اسلام آباد، 23اپریل(اے پی پی):
وزیر تجارت جام کمال خان نے لسبیلہ، حب، آواران اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے قبائلی عمائدی معتبرین، بلدیاتی نمائندوں اور دیگر احباب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شرکاء نے اپنے علاقائی مسائل اور عوامی مشکلات سے وزیر موصوف کو آگاہ کیا۔ جام کمال خان نے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو فوری احکامات جاری کیے اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی فلاح کو ترجیح دی جائے گی۔
وفد میں شامل معتبرین نے جام کمال خان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔