وزیر خزانہ محمداورنگزیب سے کلائمٹ ولنرایبل فورم اور وی 20کے سیکرٹری جنرل محمد نشید کی ملاقات

1

واشنگٹن ڈی سی،22 اپریل(اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کلائمٹ ولنرایبل فورم اور وی 20 کے سیکرٹری جنرل محمد نشید سے ملاقات کی۔

پاکستان میں CVF سیکریٹریٹ کی ٹیم کے دورے اور مشترکہ طور پر کلائمٹ پراسپیریٹی پلان (CPP) کی تیاری کو سراہا تاکہ مخصوص منصوبہ جاتی تجاویز کے لیے فنانسنگ کے امکانات تلاش کیے جا سکیں۔

آگاہ کیا کہ پاکستان اور ورلڈ بینک نے حال ہی میں ایک دہائی پر مشتمل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) پر اتفاق کیا ہے، جس کے چھ متوقع نتائج میں سے چار کا تعلق پاکستان کو درپیش دو اہم چیلنجز یعنی آب و ہوا اور آبادی سے ہے۔

آئی ایم ایف کے ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسیلٹی (RSF) کے تحت ایک نئے انتظام پر بھی بریفنگ دی۔ CPP کے تحت منصوبوں کو حتمی شکل دینے اور منصوبہ جاتی فنانسنگ کے لیے مرحلہ وار حکمت عملی وضع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔