اسلام آباد21 اپریل (اے پی پی) :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پوپ فرانسس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا پوپ فرانسس کے خاندان اور کیتھولک مسیحی برادری سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کئ پوپ فرانسس نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کیلئے پوپ فرانسس کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی موقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔
پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کی داعی شخصیت سے محروم ہو کئی ہے۔











