وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی موڈیز کی کمرشل ٹیم سے ملاقات

0

واشنگٹن، ڈی سی، 23 اپریل (اے پی پی ): وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن، ڈی سی میں موڈیز کی کمرشل ٹیم سے ملاقات کی۔

وزیرِ خزانہ نے ٹیم کو پاکستان کے معاشی منظرنامے پر بریفنگ دی، جس میں مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، کم ہوتی ہوئی مہنگائی، مستحکم زرِ مبادلہ کی شرح اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کو اجاگر کیا۔

انہوں نے پانڈا بانڈ کے اجرا سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور مستقبل میں ممکنہ اشتراکِ عمل پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔