واشنگٹن ڈی سی، 24 اپریل (اے پی پی ): وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، محمد اورنگزیب نے آج واشنگٹن ڈی سی میں ایس اینڈ پی گلوبل کی ٹیم سے ملاقات کی۔
وزیرِ خزانہ نے رواں ماہ کے آخر میں ایس اینڈ پی گلوبل کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا اور وفد کو ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، مالیاتی استحکام کے اقدامات اور معیشت کے کلیدی محرکات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فِچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری (B-) حکومت کے ساختی اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی اعتماد اور ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہے۔
وزیرِ خزانہ نے اُمید ظاہر کی کہ ایس اینڈ پی گلوبل بھی پاکستان کی ریٹنگ کو فِچ ریٹنگز کی طرز پر بہتر بنانے پر غور کرے گا۔