واشنگٹن ڈی سی، 25 اپریل(اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان بینک ـ فنڈ اسٹاف ایسوسی ایشن (PBFSA) کے ارکان سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیرِ خزانہ نے انہیں ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) کے تحت پہلے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ کیا ہے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت ایک نیا انتظام طے کیا ہے۔
وزیرِ خزانہ نے ورلڈ بینک بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کی منظوری کو اجاگر کیا، جس میں آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم چیلنجز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ساختی اصلاحات کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ وزیرِ خزانہ نے اس ملاقات کو سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ اختتام پذیر کیا۔