وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی ملاقات

0

اسلام آباد،  30 اپریل ( اےپی پی): وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی  سے اسلام آباد چمبر  آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے  اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر  وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی  نے راولپنڈی میں ریلوے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈی ایس راولپنڈی سے تفصیلی بریفنگ لی۔  اس دوران انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدت کے لئے بلند ہمت اقدامات پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں پاکستان ریلوے کا  اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ شراکتداری کا اہم معاہدہ  ہوا۔ علاوہ ازیں وزیر ریلوے نے فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دی  جس کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک سامان کی ترسیل کی مدت کو 4 دن سے کم کیا جائے گا۔ فریٹ ٹرین منصوبہ نہ صرف پاکستان ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کرے گا بلکہ اس سے ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار مزید تز ہو گی۔

 ملاقات میں وفاقی وزیرحنیف عباسی نے کہاکہ ہم نے صرف 1.5 سال میں وہ کام کیے ہیں جو پچھلے 20 سالوں میں نہیں ہو سکے۔  ہم مل کر پاکستان ریلوے کے مستقبل کو بہتر بنائیں گےاور شِراکت داری کے نئے دروازے کھولیں گے۔

وفاقی  وزیر ریلوے نے  مزید  کہا کہ ہم نے راولپنڈی کے تین اسٹیشنز کی صفائی کا معاہدہ RWMC کے ساتھ سستے نرخوں پر کیا۔