وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

1

واشنگٹن ڈی سی ، 22 اپریل، (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2025 کے موقع پر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نے ملاقات میں اسٹاف لیول معاہدے (Staff-Level Agreement) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت نئے انتظامات پر اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے وزیر اعظم کی جانب سے محترمہ کرسٹالینا کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دہرائی۔