وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کا لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب

1

اسلام آباد، 16اپریل(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے ماحولیاتی پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیات کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے   جس کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے ۔

اسلام آباد بزنس سمٹ میں اپنے کلیدی خطاب میں وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ میرے لیے ماحولیات وہ جگنو ہے جسے ہم بچپن میں پکڑتے اور ایک بوتل میں بند کردیتے تھے اور پھر لائٹ بند کرکے اسے دیکھتے تھے۔آج ہمیں ماحولیات کے تحفظ اور بقا کے لیے  سنجیدہ اصلاحات کے ساتھ ساتھ بطور فرد اور شہری بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس  کرتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا  ۔ ہم گرین ڈیل اور گرین فنانسنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اپنے شراکت داروں کے تعاون کے منتظر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں  اپنے قدرتی ماحول کو دوبارہ اپنانا اور بحال کرنے کے لیے ہم فوری اقدامات کرنا پڑیں گے۔فن لینڈ کی مثال دیتے ہوئے کانہوں نے کہا کہ ’’جنگلات پر مبنی معیشت کے باوجود فن لینڈ نے ماحولیات کے حوالے سے اعلیٰ ترین معیار قائم کیے۔ ایک وقت میں فن لینڈ دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی ٹیکنالوجی ایکسپورٹ کرنے والا ملک تھا، اور ٹیکنالوجی کی مدد سے اس نے ماحولیات کے اسٹینڈرڈ قائم کیے۔