وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کی زیر صدارت علماء مشائخ اجلاس

3

اسلام آباد،16اپریل(اے پی پی):وزیراعظم آفس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کی زیر صدارت علماء مشائخ اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ قومی یوتھ پالیسی کی تیاری میں علماء و مشائخ سے مشاورت اور رہنمائی لی جائے گی۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ سماجی بھلائی سے متعلق گزشتہ دور کے ادھورے کام مکمل کیے جائیں گے،

مدارس اور علماء کرام سے قریبی تعلق ہے۔ طلباء میں ادب، نظم و ضبط اور اداروں کا امتحانی نظام  مثالی ہے۔

 وزارت مذہبی امور یوتھ پروگرام اور پالیسی کی تیاری میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔