وفاقی وزیر مذہبی امور کا حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب

2

اسلام آباد، 08 اپریل (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور  سردار محمد یوسف نےمنگل کو یہاں  حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے    کہا ہے کہ  پاکستان میں حج کے اخراجات خطے کے دیگر ممالک سے کم ہیں، حاجیوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں حاجیوں کے لیے انتظامات کا جائزہ لے کر آئے ہیں، ہر ممکن کوشش ہوگی کہ کسی بھی حاجی کو  تکلیف   نہ پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ آج ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ ہے ،رواں ماہ کی 20تاریخ  کو عازمین حج کی ویکسینیشن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام سعودی عرب کے قوانین کا خاص خیال رکھیں۔