وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ کا شہید ملت سیکرٹیریٹ کا دورہ

1

اسلام آباد،5اپریل  (اے پی پی): وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے شہید ملت سیکرٹیریٹ کا دورہ کیا اور بلڈنگ کی لفٹوں کا معائنہ کیا-وفاقی وزیر کو خراب لفٹوں کی صورتحال اور مرمت پر بریفنگ دی گئی، ریاض حسین پیرزادہ نے ہزاروں ملازمین اور وزٹرز کی مشکلات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلڈنگ کی لفٹوں کا مسئلہ ناکافی فنڈز کے باعث التوا کا شکار ہوا، سی ڈی اے جلد پی سی ون کو ریوائز کر کے لفٹوں کی مرمت کا کام شروع کرے گا-چیئرمین سی ڈی اے نے اگلے 15 دن میں دو سے تین لفٹوں کی ہنگامی مرمت کی یقین دہانی کروائی۔