پاکستانی سکواش پلئیر اشعب عرفان نے سینٹ لوئس اوپن 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

6

اسلام آباد۔18اپریل(اے پی پی):اشعب عرفان نے  آر سی پرو سیریز، سینٹ لوئس میں  15000$ کے ایونٹ میں کامیابی حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا۔20 سالہ اشعب عرفان نے برطانوی کھلاڑی چارلی لی کو فائنل میں 3-0 سے شکست دی۔

37 منٹ تک جاری فائنل میں اشعب نے چارلی کو (11-7, 11-2, 11-7) سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔اشعب عرفان کے کوچ کا کہنا تھا کہ یہ جیت عشب کی انتھک محنت، لگن اور استقامت کا نتیجہ ہے۔

 اشعب موجودہ وقت میں ورلڈ رینکنگ میں 66 نمبر پر ہیں، ان کی یہ جیت سکواش کے روشن مستقبل کی نوید ہے، اس فتح کے بعد، اشعب کی رینکنگ میں 66 سے 57 تک بہتری کا امکان ہے۔