پاکستان اور روانڈا کے وفود کا اجلاس ،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار، فریقین کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0

اسلام آباد، 21اپریل(اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور روانڈا کے وفد کی سطح کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے روانڈا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی تبادلوں میں دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 روانڈا کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی خدمات کے تبادلے میں تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روانڈا کے درمیان مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور بین الاقوامی فورم پر تعاون پر مبنی دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

 دونوں فریقین نے سفارتی تربیت کے شعبے میں تعاون کے ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔

احسن ، حبیب شاہ