اسلام آباد، 13 اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری پام سنڈے کا مذہبی تہوار آج بروز اتوار جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی مذہبی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ملک و قومی کی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔پام سنڈے روایتی طور پر حضرت عیسیٰ کے یروشلم میں داخلے سے منسوب ہے۔ اس روز کی مناسبت سے جلوس بھی نکالے جاتے ہیں جس میں مسیحیوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے، اس دن کی مناسبت سے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ مسیحیوں کی روایات کے مطابق پیر سے مقدس ہفتے کا آغاز ہو گا، مسیحی آنیوالے جمعہ کو گڈ فرائیڈے جبکہ اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹر منائیں گے۔