پاکستان میں بچوں کی ذہنی صحت پر پہلی قومی کانفرنس کا جاری

4

اسلام آباد، 11 اپریل (اے پی پی): پاکستان میں شیر خوار بچوں کی ذہنی صحت کے موضوع پر پہلی قومی کانفرنس ’’بیبی میٹرز کانفرنس 2025‘‘ جمعے کو شروع ہو گئی۔

یہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس ہیلتھ سروسز اکیڈمی، دی ہیَلنگ ٹرائی ایڈ، اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

کانفرنس کا مقصد بچوں کی زندگی کے ابتدائی 1,000 دنوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ ان کی جذباتی اور نفسیاتی نشوونما، تحقیق اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دیا جا سکے، اور والدین، صحت کے ماہرین، اساتذہ اور پالیسی سازوں میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔