پاکستان ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپین شپ 2025 کا دوسرا حصہ اسلام آباد میں جاری

1

اسلام آباد، 17 اپریل (اے پی پی): انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپین شپ 2025 کا دوسرا حصہ پاکستان فیڈریشن ٹینس کمپلیکس اسلام اباد میں جاری ہے۔

ٹورنامنٹ میں کل 36 لڑکے اور 24 لڑکیاں 18 ممالک کی نمائندگی کر رہی ہیں جن میں پاکستان، قزاقستان،  سنگاپور ،ترکی ،جاپان ، چائنہ، آسٹریا،یو کے،  کینیڈا ، روس ،سویڈن ، کوریا، سعودی عرب،  ہانگ کانگ، انڈونیشیا، رومینیا اور سری لنکا سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

 لڑکوں کے سنگلز سیمی مقابلوں میں  فائنل میں نادر مرزا نے ابوبکر طلحہ کو 7-5 اور 6-1سے شکست دی۔ فائنل میں نادر مرزا کا مقابلہ جاپان کے ٹکایا سے کل ہوگا۔

 لڑکیوں کے سنگلز سیمی فائنل میں  قزاقستان کی الیشیا اور سعودیہ عرب کی ہانیہ امن منہاس نے اپنے نام کیا۔