اسلام آباد15اپریل(اے پی پی): پشاور زلمی کے محمد حارث نے پشاور زلمی کے ٹیم میٹ اور افغانستان کے سپر سٹار نجیب زدران کو MG گاڑی میں پاکستان کی خوبصورت دارالحکومت اسلام اباد کی سیر کرائی محمد حارث نے نجیب زدران کو اسلام اباد کے اہم مقامات کے بارے میں بتایا اور اس کے بعد ان کو ایک ریسٹورنٹ لے گئے جہاں پر ان کی تواضع کی گئی اور باربی کیو کے بعد قہوہ پیش کیا گیا.نجیب زدران نے اسلام اباد کی خوبصورتی کی تعریف کی اور ساتھ ہی مہمان نوازی پر پشاور زلمی اور محمد حارث کا شکریہ ادا کیا