اسلام آباد،03 اپریل(اے پی پی ): وفاقی وزیر براۓ صحت مصطفی کمال نے پمز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ پمز ہسپتال میں جاری منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، صحت کے شعبے میں بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں، شعبہ صحت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جاۓ گی، صحت کے شعبے میں کسی کوتاہی کا ازالہ ممکن نہیں۔
آنے والے دنوں میں صحت کے شعبہ میں عوام کو مثبت تبدیلیاں دکھائی دیں گی، بنیادی مراکز صحت کو جلد بحال کریں گے۔