پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں تمام سرکاری ہسپتالوں کے آئی وارڈز میںنصب کرنے کا اصولی فیصلہ

1

لاہور، 10 اپریل (اے پی پی): پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں تمام سرکاری ہسپتالوں کے آئی وارڈز میں Laminar Flow Hood نصب کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ صوبائی وزرائے صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا۔ سی ای او ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈین آئی پی ایچ ڈاکٹر سائرہ، پروفیسر اسد اسلم خان اور ڈاکٹر مشتاق سلہریا کے علاوہ دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

 اجلاس میں ایوسٹن انجیکشن کی ایڈمنسٹریشن ہینڈلنگ پروکیورمنٹ اور ایس او پی بارے معاملات زیر غور لائے گئے اور اس کے علاؤہ ایس او پیز پر عملدرآمد اور انسدادِ اتائیت پروگرام کابھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٓٓانجیکشن آویسٹن کی حوالے سے آگاہی و تربیتی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔  وزرائے صحت کو بچوں کی صحت مند زندگی کے لئے جامع آگاہی پروگرام کے بارے میں تفصیلاً بتایا گیا۔  خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو انسانی صحت کے دشمن اتائیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتائیت کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کمیشن کے بورڈ کی تشکیل وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں کر دی گئی ہے۔ حکومت کمیشن کو مزید مضبوط کرے گی۔ صوبائی وزراء صحت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، نجی لیبز کو ریگولیٹری فریم ورک میں لارہے ہیں۔