ملتان، 04 اپریل(اے پی پی): چیئر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن سکول کے سالانہ امتحانات کے نتائج اور تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا۔
ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق تقریب کی مہمان اعزاز ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر تھیں۔ تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں بیورو آفیسرز سکول پرنسپل اور ٹیچرز نے شرکت کی ۔
نتائج کے مطابق کلاس نرسری اے میں فرسٹ پوزیشن زبیر سیکنڈ علی حیدر تھرڈ حسن طارق نے حاصل کی۔ کلاس نرسری بی میں فرسٹ پوزیشن علی حمزہ سیکنڈ حسنین تھرڈ کاشف نے حاصل کی ، کلاس پریپ میں فرسٹ پوزیشن علی رمضان سیکنڈ ثقلین تھرڈ عبدالرحمٰن نے حاصل کی ۔
کلاس ون میں فرسٹ پوزیشن طاہر طارق ، کلاس ٹو میں فرسٹ پوزیشن امجد سیکنڈ یعقوب ،تھرڈ شعیب نے حاصل کی ۔ کلاس تھری میں فرسٹ پوزیشن مدثر سیکنڈ رضوان نذیر ،کلاس فور میں فرسٹ پوزیشن مزمل شہزاد ،سیکنڈ اکرام انور جبکہ کلاس فائیو میں فرسٹ پوزیشن حسنین حقنواز نے حاصل کی۔
ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر انتظام سکول میں 70 سے زائد لاوارث بے آسرا بچے زیرِ تعلیم ہیں۔چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتر تربیت بھی کی جارہی ہے۔