ڈی سی لاہور کا دورہ،کلین مشن،شہر میں بارش، آب نکاسی کا جائزہ لیا

2

لاہور،11 اپریل(اے پی پی): ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کلین مشن، شہر میں بارش،آب نکاسی کا جائزہ اور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے  نیلا گنبد، لٹن روڈ و اطراف میں صفائی و بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ لیا ۔سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈی سی لاہور نے واسا حکام کو فی الفور آب نکاسی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں و انڈر پاسز کے دورے کریں، کہیں بھی بارشی پانی کھڑا نہ ہو اور  ایل ڈبلیو ایم سی حکام شہر میں ہونے والی بارش کے بعد صفائی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ فی الفور یقینی بنائیں اورشہر کی خوبصورتی کے لیے مارکیٹوں کی ری سٹرکچرنگ و ڈیزائننگ کی جائے، ڈی سی لاہور نے بصری آلودگی کا سبب بننے والے عوامل( بینرز، پوسٹرز و فلیکسز) کو اتروانے اور صفائی میکانزم پر عملدرآمد روزانہ کی بنیاد پر کروا کر برقرار رکھنے کی بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر کی خوبصورتی کے لیے کلین مشن جاری ہے۔