لاہور، 17 اپریل(اے پی پی) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر افسران فیلڈ میں متحرک،لاہور ڈویلپمنٹ پلان اور ترقیاتی کام جاری۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے نے یوسی 171، 169 اور 198 میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق شبیرنے یو سی 18،19 اور 8 میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نشتر زون محمد سلیم آسی کا یو سی 245، 244 اور 250 میں اور اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن محمد خواجہ عمیر نے یو سی 87 اور 88 میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور جائزہ لیا۔انتظامی افسران کی ٹھیکیداروں کو بروقت تکمیل اور ترقیاتی کاموں میں شفافیت کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت شہری ان سے مستفید ہوں گے۔