کمشنر ملتان عامر کریم خان سےانگریزی ناول نگار، ماہین ماجدکی ملاقات

4

ملتان، 08 اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان عامر کریم خان سے شہر اولیاء کی ہونہار طالبہ اور ابھرتی ہوئی انگریزی ناول نگار، ماہین ماجد نے  خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے  اپنی تحریر کردہ انگریزی ناول    ،پرل آف بیوٹی    کمشنر عامر کریم خاں کو بطور تحفہ پیش کی۔

کمشنر عامر کریم خاں نے ماہین ماجد کی ادبی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کا انگریزی ادب کی طرف رجحان اور تخلیقی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا نہایت خوش آئند ہے۔ نوجوان مصنفین قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہر ممکن حوصلہ افزائی فراہم کی جائے گی۔عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت اور تخلیقی چہرہ اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ایسے باصلاحیت نوجوان ہی ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں۔کمشنر ملتان عامر کریم خان نے ماہین ماجد کو نیک تمناؤں کے ساتھ مستقبل کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا دی۔

اے پی پی/سہیل خالد/فرح