ملتان، 08 اپریل (اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان سے امریکی کونسل جنرل کرسٹن ہاکنز نے ملاقات کی۔ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمشنر عامر کریم خان نے بتایا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز کی قیادت میں عوامی فلاح کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔شہر اولیاء کی ثقافت و تہذیب،سیاحت کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت عملی اقدامات کررہی ہے۔حکومت نے قدیم تہذیب، ورثہ کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اڑھائی ارب روپے کی خطیر رقم سے قلعہ کہنہ، اطراف کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔فوڈ سٹریٹ کے قیام سے شہریوں کو تفریح کے مثبت مواقع فراہم ہوں گے۔ زندہ قومیں اپنی ثقافت کی حفاظت کرتی ہیں۔ملتان دنیا کی قدیم ترین ثقافت کا وارث ہے۔کسی بھی علاقے کی ثقافت میں اس کے ماضی کی جھلک نمایاں ہوتی ہے۔صحت کے شعبوں پر حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس ہے۔ شہر میں جدید ٹریفک سگنلز انسٹال کئے گئے، سڑکیں کشادہ کی جارہی ہیں۔ڈویژن بھر میں نجی سیکٹر کے تعاون سے چوکوں کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے۔
کمشنر عامر کریم خان نے کونسل جنرل کرسٹن ہاکنز کو سونئیر پیش کیا۔
اے پی پی/کاشف/فرح