یورپی پارلیمانی وفد کی وزارتِ انسانی حقوق آمد

18

اسلام آباد ،14 اپریل (اے پی پی ): یورپی پارلیمانی وفد کے سربراہ شیربان دیمیتری سٹرڈزا کی وزارتِ انسانی حقوق آمد، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے خیرمقدم کیا۔

شیربان دیمیتری کے ہمراہ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین مائیکل میک نیمارا، رُوتھ فرمینچ اور دیگر بھی شامل تھے۔

وفد نے پاکستان کےانسانی حقوق سے متعلق قانون سازی کے اقدامات کو سراہا اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے مؤثر پالیسیوں کی تجویز دی۔وفاقی وزیر قانون نے انسانی حقوق پر حکومتی پیش رفت سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان عالمی برادری اور یورپی یونین سے توقع رکھتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں میں اس کا ادراک کیا جائے، تاکہ امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

 ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین میں اسٹریٹجک امن و تعاون پر اتفاق کیا گیا یورپی وفد نے جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کی مثبت پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی خواہاں ہے۔