اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی): قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے زیر صدارت بروز منگل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ایوان میں پرائیویٹ ممبرز ڈے کے ایجنڈا کے مطابق مختلف بلز پیش ہوئے۔ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔
منگل کو قومی اسمبلی میں محرک مبین عارف نے تحریک پیش کی کہ انہیں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ بل 2025 پیش کرنے کی اجازت دی جائے،انہوں نے بل کے بارے میں بتایا کہ فنڈ میں 25 سے 30 ارب روپے سالانہ فنڈز جمع ہوتے ہیں،اس فنڈ کے بورڈ میں 70 فیصد سرکاری افسران ہیں، ایک رکن مجلس شوریٰ کا شامل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ بل کمیٹی کو بھیجاجائے جس کے بعد محرک نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش، جسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔پاکستان کاسمیٹکس تنسیخی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آغا رفیع اللہ نے تحریک پیش کی کہ پاکستان جنرل کاسمیٹکس ایکٹ 2023 کو منسوخ کرنے کا بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔متعلقہ وزیر کی جانب سے مخالفت نہ کرنے پر انہوں نے بل پیش کیا۔جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔
جارتی تنظیمات ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کے دن سید علی قاسم گیلانی نے تحریک پیش کی کہ تجارتی تنظیمات ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے جس پر رانا تنویر حسین نے اس کی مخالفت کی۔نوید قمر نے کہا کہ بل قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے، اس معاملے پر بہت ابہام ہیں۔اسپیکر نے کہا کہ بل قائمہ کمیٹی میں بھیجنے دیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ کو سمری جا چکی ہے، یہ بل اگر کابینہ کے ذریعے یہاں آئے تو بہتر ہو گا۔سید علی قاسم گیلانی نے اجازت ملنے پر تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا،جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔
ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں محرک مبین عارف نے تحریک پیش کی کہ انہیں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ بل 2025 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
قومی اسمبلی نے بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 منظور کرلیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں رانا قاسم نون نے بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں پیش کیا۔حکومت کی طرف سے مخالفت نہ کرنے پر بل کی شق وار منظوری لی گئی،بعدازاں محرک نے بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 منظوری کے لئے پیش کیا۔جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔
دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔منگل کو مبین عارف نے ایوان میں بل پیش کرنے کی اجازت کے لئے تحریک پیش کی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم کی جانب سے مخالفت کی گئی۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے پارلیمانی سیکرٹری کی نفی کرتے ہوئے تحریک کی حمایت کی۔اس کے بعد تحریک کی منظوری لی گئی۔دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2025 اسامہ احمد میلہ اور محمد مبین عارف نے پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔قومی اسمبلی میں بروز منگل سحرکامران نے بل پیش کرنے کی اجازت چاہی،وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل پر مزید بات کرنے کی ضرورت ہے۔
ایوان نےانسداد نشہ آور مواد ترمیمی بل 2025 پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی جس کے بعد سحر کامران نے انسداد نشہ آور مواد ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کے سپردکردیا گیا۔دارالحکومت کی حدود میں بزرگ شہریوں کا ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرمیلا فاروقی نے بل پیش کرنے کی اجازت چاہی۔حکومت نے اس تحریک کی مخالفت نہیں کی۔تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے دارالحکومت کی حدود میں بزرگ شہریوں کا ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات گل اصغر نے کہا ہے کہ ایم ٹو اور ایم نائن پر خستہ حال باڑ کی مرمت کا کام 6 ماہ میں مکمل کرلیاجائے گا۔منگل کو قومی اسمبلی میں آسیہ ناز تنولی نے موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر باڑ کی خستہ حالی سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر خان نے کہا کہ باڑ پر اعلیٰ سطح کا اجلاس کیا،فینسنگ کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ایم ون پر فینسنگ سو فیصد مکمل کرلی ہے۔آسیہ ناز تنولی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں جو رقم مختص کی ہے وہ کافی ہے۔ایم ٹو اور ایم نائن میں بقیہ فینسنگ 6 ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔ایوان کوبتایاگیاہے کہ خواتین ووٹروں کے انتخابی فہرستوں میں اندراج کویقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں، اس وقت خواتین اورمردووٹروں کے درمیان گیپ کی شرح 7.39فیصدتک ہے۔منگل کوقومی اسمبلی میں الیکشن کمیشن کے انتخابی فہرستوں میں خواتین کی مجموعی آبادی کے مقابلہ میں خواتین وٹروں کی تعدادمیں کمی سے متعلق عالیہ کامران کے توجہ مبذول نوٹس پروفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدی نے ایوان کوبتایا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیشہ اس بات کویقینی بنایاہے کہ خواتین ووٹروں کے اندراج کویقینی بنایاجائے اوراگرکسی بھی جگہ پرکوئی گیپ ہے توانہیں پوراکیا جائے، اس کیلئے متعلقہ اداروں اورمحکموں سے قریبی رابطہ رکھاجارہاہے،ان اقدامات کے نتیجہ میں ماضی کے مقابلہ میں خواتین ووٹروں کے اندراج میں اضافہ ہورہاہے،اس حوالہ سے بہتری کیلئے مزیداقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ایوان کا اجلاس کل بروز بدھ تک ملتوی ہوا۔