ایف بی آر ان لینڈ روینیو کی جانب سے سکھرمیں نان ٹیکس ڈیوٹی پیڈ سگریٹس نذر آتش

16

 

 سکھر،23مئی(اے پی پی): ایف بی آر کے ڈپارٹمنٹ ان لینڈ روینیو آر ٹی اوکی جانب سے سکھر کے علاقے سائیٹ ایریا میں سکھر سمیت اندرون سندھ میں مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑی کروڑوں روپے مالیت کی نان ٹیکس ڈیوٹی پیڈ سگریٹس نذر آتش  کر دی گئی ۔

اس موقع پر کمشنر ایف بی آر عدنان احمد خان اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ روینیو آر ٹی اے سکھر محمد یعقوب راجپر نے بتایا کہ جلائی جانے والی سگریٹس کی مالیت دو سو نوے ملین روپے ہے جس پر ایک سوانچاس ملین روپے کی ڈیوٹی بنتی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ یہ سگریٹس سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سے جولائی 2024 سے مئی 2025 کے دوران گیارہ مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لینڈ روینیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نان ٹیکس ڈیوٹی پیڈ سگریٹس و دیگر اشیاءکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مہمان خاص چیف کمشنر ان لینڈ روینیو ڈاکٹر توقیر احمد میمن تھے جبکہ  کمشنر ایف بی آر عدنان احمد خان، سکھر چیمبر اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔