ملتان، 06 مئی (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے تحت ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(U E T) ملتان میں فیکلٹی کی صلاحیت بڑھانے کے 21روزہ تربیتی پروگرام گزشتہ روز سے شروع ہوگیا ہے۔
نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تین ہفتوں پر مشتمل ایک تربیتی پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحتوںکو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انفرادی ترقی کو بہتر بنانا، تدریسی طریقوں میں بہتری لانا، اور تحقیق کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہےتربیتی پروگرام کا افتتاح گزشتہ روزہوا۔ تربیتی سیشن میں وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب، یونیورسٹی آف لاہور کے پروفیسر و معروف ادیب اصغر ندیم سید ، ڈاکٹر سعید اختر ، ڈاکٹر شازیہ قیوم ، ڈاکٹر احمد صدیقی ، ڈاکٹر شازیہ سلیمان اور ڈاکٹر عابد رشیداساتذہ کوروزانہ کی بنیاد پر خصوصی لیکچر دیں گے، پروگرام کی صدارت وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ تھے ،یو ای ٹی ملتان کی ٹریننگ میں گریڈ 18 سے گریڈ 19 ویں اسکیل کے لیکچرار اور اسسٹنٹ پروفیسرز شریک ہوئے۔
21روزہ تربیتی پروگرام کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر روحامسرورانچارج (Q E C) اور رجسٹراریو ای ٹی ملتان ڈاکٹر عاصم عمر انجام دیں گے ۔