ایم پی اے و چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر کیک کاٹا

14

       لاہور، 12مئی(اے پی پی)حنا پرویز بٹ ایم پی اے و چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر اپنی رہائشگاہ پر کیک کاٹ کر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔ہماری افواج نے ثابت کر دیا کہ وہ ہر لمحہ ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بہادری کی نئی مثال قائم کی۔یہ فتح پوری قوم کے حوصلے کی جیت ہے۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی نہیں بھولیں گے۔ پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔