این ائی ار سی کے چیئرمین جسٹس شوکت عزیز کا یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب

6

اسلام آباد،  1 مئی ( اے پی پی): این ائی ار سی کے چیئرمین جسٹس شوکت عزیز نے یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پروگرام کا یومِ مزدور کی مناسبت سے منعقد کیا گیا ہے جس کا موضوع ” WE in 2025″ کا مقصد موجودہ حالات میں انڈسٹریل اور ملازمین کے مسائل پر نظر ڈالنا ہے اج کی مکالمے کا مقصد مستقبل میں بہتری تلاش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن یکجہتی اور خیر کے نظریے کو لے کر اگے چلنے کے لیے اس کاوش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آئی آر سی جو ایک نیوٹرل وینیو کی حیثیت سے تمام لوگوں کو اکٹھا کر کے مستقبل کی نوید دے سکتا ہے۔انہوں نے انٹرنیشنل لیبر ارگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کانفرنس کے انعقاد پر  انتظامی امور میں بھرپور تعاون کیا۔