ملتان، 07 مئی( اے پی پی ):بھارتی جارحیت کے پیش نظر ضلع ملتان ، تحصیل شجاع آباد اور جلال پور میں ریسکیو سکاؤٹس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے،سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر کوڈ ریڈ ایکٹیو الرٹ بدستور جاری ہے۔
پنجاب ایمرجنسی سروس کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمت وقت تیار ہے،عوام الناس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔