اسلام آباد ،09 مئی (اے پی پی ):سیکورٹی ذرائع کے مطابق وہاڑی, پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دئیے گئے۔ 6 میں سے 1 ڈرون کو وہاڑی ، 1 پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہےتھے۔جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پردیکھاجارہاہوتا ہے۔ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک لیتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہری علاقوں اورکمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرو ن مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کادفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کےحملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے، ہروپ ڈرون کی ٹریکنگ سے واضح ہے کہ پاکستان کادفاعی اور ایئرڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔