بھارت کی رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی، معصوم شہری شہید

23

اسلام آباد، 7 مئی ( اے پی پی): بھارت کا رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہریوں نے بھارت کو ایک بزدل دشمن قرار دیا ہے اور کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انڈیا کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے جو انہوں نے شروع کیا اسے ختم ہم کریں گے، پاکستانی قوم دشمن کے  خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور معصوم شہریوں کو شہید کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کی تاریکی پہ ہم پہ حملہ کیا ہم دن کی روشنی میں ان کو تارے دکھائیں گے اور ان کو بتا دیں گے کہ پاکستانی قوم ملک کی سلامتی کے لیے ہر حد پار کر سکتی ہے۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بھارت کے گھر گھس کے ان کو شکست دیں گے، انڈیا کی افواج اور تنصیبات کو خون کی ندیوں میں تبدیل کریں گے۔