بہادری اورخوبصورت حکمت عملی کے ساتھ ملکی دفاع کیاہے وہ لائق تحسین ہے: مولانا فضل الرحمان

11

اسلام آباد،9مئی (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماءمولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے جس بہادری اورخوبصورت حکمت عملی کے ساتھ ملکی دفاع کیاہے وہ لائق تحسین ہے، یہودوہنود کااتحاد ہمارے قومی بیانیہ کاحصہ ہونا چاہیے، یہ وقت ہے کہ ہم اپنے دفاعی اداروں کومضبوط کریں اوران کے پشت کرکھڑے ہوں۔

جمعہ کوقومی اسمبلی میں انڈیا کے پاکستان کے مختلف مقامات پر حملوں کے حوالے سے قومی اسمبلی میں جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اس وقت پاکستان بھارتی جارحیت کے مقابلہ میں محاذپرہے، ہندوستان نے مساجد مدارس اورسیویلین علاقوں پرراکٹ داغے اورہمارے بھائی اوربہنیں شہیدہوئیں، لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے جس بھادری اورخوبصورت حکمت عملی کے ساتھ ملکی دفاع کیاہے میں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں، ہماری جماعت نے پورے ملک میں آج یوم دفاع وطن کے طورپرمنانے کافیصلہ کیاہے اورتمام مکاتب فکرسے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی جارحیت کی بھرپورمذمت کرے، پاکستان کے موقف کواجاگرکریں اورقوم کومتحدہونے کادرس دیں۔اسی حوالہ سے 11مئی کوملین مارچ ہوگا جہاں پاکستان کے عوام بھرپورطورپراپنی یکجہتی کااظہارکریں گے اورپاکستان کا موقف اجاگرکریں، 15مئی کوکوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا جس میں بلوچستان کے عوام یکجہتی کااظہارکریں گے۔