سفیر عاصم افتخار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے خاتمے پر زور

22

اقوام متحدہ، 02 مئی 2025ء (اے پی پی): اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے آج اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات  کی۔ملاقات میں جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت اور اس مقصد کے لیے جاری کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔