شہری دفاع کے حوالے سے ملتان میں فرضی مشقوں کا انعقاد

36

ملتان ، 08 مئی (اے پی پی): ملتان میں ریسکیو 1122 اور  دیگر اداروں کے ساتھ سکولوں،کالجوں اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر فرضی مشقوں کا انعقاد کی گیا۔

ریسکیو 1122 ملتان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی زیر نگرانی  موک ایکسرسائز کا آغاز کر دیا ہے، ہنگامی حالات سے نمٹنے اور خطرات سے بچاؤ کیلئے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کا گورنمٹ مسلم سکول کلمہ چوک ملتان میں ہونے والی موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے ڈپٹی کمشنر کو بریف کیا۔

ڈپٹی کمشنرمحمد علی بخاری نے موک ایکسرسائزمیں حصہ لینے والے تمام اداروں کی کارکردگی سراہا اور پاکستان زندہ باد نعرے لگوائے۔

پنجاب حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ شہری دفاع اور ریسکیو 1122 کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے، ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے ذریعے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کی جائے گی۔