اسلام آباد، 03 مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر آبپاشی سندھ، جام خان شورو، نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں جام خان شورو نے صدر مملکت کو صوبہ سندھ میں آبپاشی کے شعبے، جاری اسکیموں پر بریفنگ دی۔
صدر مملکت نے صوبہ سندھ کی آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے پانی کے موثر استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہسندھ میں آبپاشی کے نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہےاور کہا کہصوبہ سندھ میں زراعت سمیت تمام شعبوں کو پانی کی فراہمی کیلئے آبی ذخائر کا بہترین اور دانشمندانہ انتظام ناگزیر ہے۔
صدر مملکت نے سندھ کے آبپاشی اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے موثر اور بروقت اقدامات لینے کی ہدایت بھی کی۔