صدر مملکت آصف علی زرداری کو تھائی لینڈ، فلپائن، سلووینیا، سربیا، برکینا فاسو، زیمبیا اور لٹویا کے  پاکستان میں نامزد سفراء کی  سفارتی اسناد

13

اسلام آباد،20مئی(اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کو تھائی لینڈ، فلپائن، سلووینیا، سربیا، برکینا فاسو، زیمبیا اور لٹویا کے  پاکستان میں نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے نامزد سفراء نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں صدر مملکت نے تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔صدر مملکت نے دوطرفہ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے سفراء کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی ۔صدر مملکت نے پاکستان  میں دوست ممالک کے نامزد سفراء کیلئے فرائض کی انجام دہی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔